▲ 1 r/Urdu
honest review on this, i’m still learning
سکون کی تلاش میں ان تاریک گلیوں میں پھرنے لگا ہوں،
گویا اب ان اجالوں سے ڈرنے لگا ہوں،
وہ فریبِ اجالے جو باطل ارمان جگاتے ہیں،
قلب سے ذہن کی منافقت کرواتے ہیں،
ان دلکش اجالوں سے ضمیر ڈگمگاتا ہے مگر کیا کیجئے،
اور نہ من ان ویران راہوں میں بہلتا ہے مگر کیا کیجئے،
اس بے بس دشت کی بے کسی بھی اچھی ہے،
کم از کم اس سرابِ نور کی ریا کاری سے تو اچھی ہے۔
u/Head_Boysenberry9438 — 7 hours ago